اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول کو وزیراعظم دیکھناچاہتاہو ں، اسٹیبلشمنٹ کا مائنڈسیٹ الگ ہے ،ہمیں قبول کرے یا نہیں ،ہمارے ساتھ کام کرناپڑے گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویومیں آصف زرداری نے کہاکہ شہباز شریف کو میں نے وزیراعظم بنوایا مگر یہ لکیر کے فقیر ہیں، آؤٹ آف باکس نہیں سوچتے،بلاول کو وزارت خارجہ کا تجربہ چاہیے تھے جو انہوں نے حاصل کیا ،بلاول کو وزیراعظم دیکھناچاہتاہوں، اسٹیبلشمنٹ کا مائنڈسیٹ الگ ہے ،جسے ٹرینڈ کرنے کی ضرورت ہے، وہ مائنڈسیٹ ہمیں قبول کرے یا نہیں ،ہمارے ساتھ کام کرناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب ہمیشہ لاڈلے رہے، کبھی ایسانہیں ہوا کہ میاں صاحب لاڈلے نہ رہے ہوں ،جب لاڈلے نہیں ہوتے تو اقتدار سے نکل جاتے ہیں۔آصف زرداری نے کہاکہ پنجاب میں بہت محرومیت ہے جو دوستوں کو نظر نہیں آتی، پیپلزپارٹی ہی آتی ہے تو زراعت دوست پالیسیاں لاتی ہے، بلوچستان کی صورتحال کا علاج صرف پی پی کے پاس ہے،،لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے پڑے گا ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا اس دفعہ ہم ہر صورت پنجاب میں بیٹھناہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں آزاد امیدواروں کے بغیر اچھا رزلٹ دے گی، پنجاب محرومیوں کا شکار ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہاکہ سیاست میں تنقید ہوتی ہے اور بلاول بھٹو نواز مخالف ووٹ کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمارے لیے ضروری اس وقت نواز حامی ووٹ ہی نہیں بلکہ مخالف ووت بھی ضروری ہے۔ جو لوگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے وہ اب واپس آنا چاہے ہیں، تحریک انصاف اب سائیڈ شو پارٹی رہ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی اورن لیگ دوبارہ مین پارٹیاں بنیں گی۔
ایک سوال پر آصف زرداری نے کہاکہ اگر لطیف کھوسہ جیت گئے تو مجھے بہت حیرت ہوگی۔








