بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہاڑوں پر برفباری کے بعد جے یو آئی کے ووٹرز کی نقل مکانی کا خدشہ ہے، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد جے یو آئی کے ووٹرز کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

  الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دوسری جماعتوں کا پتہ نہیں، جے یو آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا آغاز ہوگیا ہے، سرد علاقوں کے لوگ برف باری کے آغاز پرنقل مکانی کر جاتے ہیں۔

الیکشن کے لئے انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق ہمارے خدشات برقرار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی فوج تو ہے نہیں، نگران حکومت کو ہی ہدایات جاری کر سکتا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں صرف سوچتی ہیں عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔