بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں دوران سماعت وکیل کو جسٹس مسرت ہلالی کو ‘مائی لیڈی شپ کہنا مہنگا پڑگیا

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے مخالف وکیل کو سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کو ‘مائی لیڈی شپ کہنا مہنگا پڑگیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں اعتراض کنندہ کی جانب سے وکیل سلطان احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ آپ نے امیدوار کے خلاف حقائق الیکشن ٹربیونل یا ہائی کورٹ میں کیوں نہیں رکھے؟

وکیل اعتراض کنندہ نے جواب دیا کہ مائی لیڈی، یہ حقائق ہائی کورٹ کے سامنے رکھے گئے۔

وکیل کے بار بار جسٹس مسرت ہلالی کو ‘مائی لیڈی شپ کہنے پر فاضل جج نے اعتراض کیا اور کہا کہ آپ مجھے مائی لیڈی شپ کہہ کر مت مخاطب کریں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے وکیل اعتراض کنندہ سےکہا کہ آپ کویہ لفظ گھر پر اپنی اہلیہ کے لیے استعمال کرنا چاہیے، آپ کو ‘ یو آرلیڈی شپ کہہ کر مخاطب کرنا چاہیے۔

اس پر وکیل اعتراض کنندہ سلطان احمد نے معافی مانگتے ہوئےکہا کہ میں معزز جج صاحبہ سے معذرت کرتا ہوں۔