8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
سردار عتیق کی قیادت میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کا سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ ن اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔








