اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں، منظوری کے لیے پیش کی جانے والی سمری میں مؤثررد و بدل کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اصلاحات کی روشنی میں ریونیو ڈویژن میں وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دیاجائے گا، فیڈرل پالیسی بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور کے 26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی








