بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سبی میں  جناح روڈ پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4زخمی

  سبی میں  جناح روڈ پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں جناح روڈ پر ہوا۔میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ سبی دھماکےمیں زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سے حالات کے پیشں نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ایس سبی اسپتال کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔