بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی پر بجلیاں گرانے کی منصوبہ بندی ، بعض رہنمائوں کی گرفتاریوں کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی گرفتار یوں کا امکان ہے۔ گرفتاریوں کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت مخالف مہم قدرے کمزور پڑسکتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےگذشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح اشارہ دیا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں کو اسلام آباد مارچ سے قبل گرفتار کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے عمران خان کی گرفتار ی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ عمران خان کی فوری گرفتاری کے امکانات کم ہیں۔ جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں کی گرفتار ی کاا مکا ن ہے۔ رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری پر غیر قانونی بھرتیوں کا مضبوط کیس بن سکتاہے،ایسے بہت سارے کیسز جن میں مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر الزامات بھی ہیں ان میں پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما جن میں سابق وزراء کی اکثریت شامل ہیں، کو گرفتارکیا جاسکتا ہے۔