محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ عاطف نامی ملزم لسانی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔
ملزم نے 27 جون 2022 کو لسانی جھگڑوں کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے مقتولین کی جنازے میں بھی فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کیا۔
نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیے جانے کے بعد ملزم کو پیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔








