بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوکاز نوٹس پر غیرسنجیدہ بات کر کے پارٹی کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا: خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پر غیرسنجیدہ بات کر کے پارٹی کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پارٹی کا مخلص اور دیرینہ کارکن ہوں، قیادت مجھ پر اعتماد کرتی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس سے متعلق دیکھنا چاہیے، پارٹی صدر اور جنرل سیکریٹری کو جواب طلبی کا اختیار حاصل ہے۔