برفباری کے بعد خیبر کی وادی تیراہ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی ۔ برفباری سے سیاحوں کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں جاری برفباری نے موسم ٹھنڈا کردیا جبکہ سوات، مالم جبہ اور کالام میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا ۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
ملک میں کہیں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے تو کہیں برفباری سے حسین وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ کچھ علاقوں میں ہر چیز برف سے ڈھک گئی۔
مری میں آٹھ فٹ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ ایوبیہ اور نھتیاگلی میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔
سیاحوں کی بھی بڑی تعداد مری پہنچی ہوئی ہے اور شہری سہانے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
وادی سوات اور وادی کاغان میں برفباری سے ہر طرف پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔
وادی تیرہ برفباری کے بعد دلکش مناظر پیش کرنے لگی۔ دلفریب نظاروں کو دیکھنے کیلئے سیاح بھی پہنچ گئے۔
برفباری سے موسم تو اوسم ہوا لیکن سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں۔
متعدد سڑکیں بند ہونے سے وادی لیپہ، وادی نیلم اور کنگاچوٹی سمیت دیگر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ دارالحکومت مظفرآباد سے منقطع ہوگیا۔
MORE RAIN WITH ISOLATED HEAVY RAIN/SNOW PREDICTED IN THE COUNTRY FROM 31ST JAN TO 04TH FEB.
As intimidated by @pmdgov, rain with moderate/heavy rain/snow is expected in Murree and Galliyat from 31 Jan to 01 Feb and on 03rd & 04th Feb with occasional gaps. Light to moderate rain… pic.twitter.com/ET6B70TToQ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 31, 2024
دریں اثنا وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش و ژالہ باری ہوئی جس سے سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی نا اہلی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔









