بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگادی

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی کمشنرز کو بھیجے گئے ہیں، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہو گئی جبکہ مرد اور خواتین ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا کہ پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی اہلکار کو بھی پریزائیڈنگ افسر سے داخلے کی اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر وہ داخل نہیں ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواران کو بھی طلب کرلیا