بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل میں عدت کیس کی سماعت، وکلاء صفائی آج بھی نہیں آئے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عدت کیس کی سماعت کچھ دیر میں شروع ہوگی۔

کیس کی سماعت کیلئے فاضل جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، جبکہ گواہان بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد آج کی کارروائی میں شریک ہے، عوام کی کثیر تعداد بھی عدالت میں موجود ہے، لیکن وکلاء صفائی آج بھی نہیں آئے۔

وکیل سلمان اکرم راجا لاہور میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں، جبکہ یہاں کیس چل رہا ہے اور فائنل اسٹیج میں ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق فردِ جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔