اسلام آباد ( ممتازنیوز)51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تربیتی افسران کے ایک گروپ نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ اسلام آباد میں نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس کا دورہ کیا۔
ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ نے دورے پر آئے افسران کو ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول خبریں اور حالات حاضرہ، پروگرامز اور انجینئرنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل نے جنگوں اور قدرتی آفات کے دوران نیشنل براڈکاسٹر کے کردار کے بارے میں ایک جامع تاریخی تناظر میں ریڈیو پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو تعلیمی ، زراعت جیسے اہم معاشی پہلوؤں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور متنوع پروگراموں کے ذریعے قومی ہم آہنگی اور انضمام کو فروغ دینے میں ریڈیو کے کردار بارے آ گاہ کیا۔
سعید احمد شیخ نے وفد کو نشریات کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی نشریات کی جانب سے کی گئی پیش رفت بارے بھی بتایا۔
وفد کو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان پڑھے لکھے اور ان پڑھ دونوں طرح کے سامعین تک پہنچنے کے لیے آڈیو، ویڈیو اور تحریری فارمیٹس کا استعمال کر رہا ہے۔ اپنی ایپ کے ذریعے، قومی براڈکاسٹر ملک کی سرحدوں سے باہر سامعین تک رسائی رکھتا ہے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز امان اللہ سپرا، ڈائریکٹر پروگرام رفعت قیوم، ڈائریکٹر فنانس انعام الحق اور ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد عاقل خان نے بھی وفد کے سوالات کے جوابات دیے۔
دورے پر آئے افسران نے FM-101 کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور لوگوں کو تعلیم دینے، بیداری بڑھانے اور تفریح فراہم کرنے میں ریڈیو پاکستان کی طرف سے کئی سالوں میں ادا کیے گئے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کھیلوں، ماحولیات، مذہب، صحت اور بچوں جیسے چینلز کی ویب سٹریمنگ سمیت قومی نشریاتی ادارے کی طرف سے اختیار کی گئی جدت اور ٹیکنالوجی کو دوررہ کرنے والے افسران نے بے حد سراہا۔
افسران نے ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ان کے کام میں گہری دلچسپی لی۔دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ریڈیو پاکستان کا سوینئر پیش کیا۔
Batch of probationary officers of 51st Common Training Program, along with faculty members, visited National Broadcasting House in Islamabad@MoIB_Official @murtazasolangi #RadioPakistan #news https://t.co/FXKkzTtV5G pic.twitter.com/N8INFxF3T8
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 1, 2024








