بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان  

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے حوالے سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفشنل ٹریننگ نے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کیا۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 10 فروری کو دوبارہ کھلیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔