لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30مئی کوطلب کر لیا،اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی کو طلب کیاگیا تھا،
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے30مئی کواجلاس طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30مئی کوطلب کر لیااس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی کو طلب کیاگیا تھا،
بعض حلقوں کی جانب سے کہاجارہاہے کہ چونکہ تحریک انصاف کے 26منحرف ارکان اسمبلی کاریفرنس الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہےاگر ان کے خلاف فیصلہ آجاتاہے توحمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپنی اکثریت کھودیں گے،اوربازی ایک مرتبہ پھرتحریک انصاف کےارکان کے حق میں پلٹ سکتی ہے









