بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحیم یارخان کے حلقہ پی پی 266 کے امیدوار انتقال کرگئے، الیکشن ملتوی

رحیم یارخان : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 کے امیدوار چوہدری اسرار گوندل انتقال کرگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تحریک نوجوانان کے امیدوار چوہدری اسرار گوندل کی مہم کے دوران طبعیت ناسازہوگئی تھی۔

ریسکیو نے بتایاکہ امیدوار کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

دوسری جانب امیدوار کے انتقال پر حلقہ پی پی 266 پرالیکشن ملتوی کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔