گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بارش کے بعد میئر اور کمشنر کراچی سے رابطہ کرتے ہوئے نکاسی آب کا مستقل حل نکالنے پر زور دیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے امید ظاہر کی کہ صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
کراچی میں بارش کے بعد پیدا صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر کی بارش سے کراچی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔
متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ابتر صورتحال نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی، کراچی کی سڑکوں پر نہ بلدیاتی نمائندے ہیں اور نہ ہی ٹریفک پولیس ہے۔








