پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری 2024 سے ہوگا، ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
شائقین 6 فروری کو شام 5 بجے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (pcb.tcs.com.pk) پر اپنے ٹکٹوں کی پہلے سے بکنگ کر سکتے ہیں۔
افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار، پریمیم ٹکٹ 3 ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے، سُپر لیگ کے فائنل کی کم سے کم ٹکٹ بھی ایک ہزار روپے ہوگی۔
Ticket pricing for HBL PSL 2024 is LIVE!
🎟️ HBL PSL Fans can Pre-book their tickets from the 6th February: https://t.co/khPS0MPxLl
Read more here: https://t.co/3ZE6ZC5bJL#HBLPSL9 pic.twitter.com/IbzQdsIDEk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2024
پی ایس ایل فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 500 روپے، پریمیم 4 ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی۔
پی ایس ایل کے تمام میچوں میں اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ای-ٹکٹس، جیسے ڈیجیٹل کاپیاں یا خود پرنٹ شدہ ٹکتس پر انٹری نہیں ہوگی۔
شائقین 12 فروری 2024 مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔









