بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےنگران وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام مراسلہ جاری کردیا جس میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاجائے۔مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی حکومت سے پی آئی اے کی نجکاری سے کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں و دیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو بھی ایک خط ارسال کردیا جس میں ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ نگراں حکومت کو شق230کے تحت بڑے پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیر التوا رکھا جائے۔