پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی شہر کے مختلف مقامات سے گزرنے والی ریلی کی سربراہی کریں گے۔
ریلی کاآغاز دن ایک بجے بلاول ہاؤس سے ہوگا جس کے بعد ریلی شیریں جناح کالونی، کیماڑی اور ٹاور سے ہوتی ہوئی لی مارکیٹ پہنچے گی۔
اس کے بعد ریلی چاکیواڑہ، شیرشاہ، سائٹ اور پاک کالونی سے ہوتی ہوئی پرانا گولیمار جائے گی اور نشتر روڈ، لسبیلہ، گلبہار سے ہوتی ہوئی رضویہ چورنگی پہنچے گی۔
بعد ازاں ریلی ناظم آباد پیٹرول پمپ اور لیاقت آباد 10 نمبر کے راستے سے حسن اسکوائر جائے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی شہر کے مختلف مقامات سے گزرنے والی ریلی کی سربراہی کریں گے۔@BBhuttoZardari #چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/GlUOURDD3F
— انجنئیر احسان خاصخيلي (@Eng_Ahsan_K) February 5, 2024
ریلی یونیورسٹی روڈ سے ہوتے ہوئے صفورا اور ملیر کینٹ جائے گی جبکہ ملیر کالابورڈ سے ہوتے ہوئے داؤد چورنگی پر ریلی کا اختتام ہوگا۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ریلی کے مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔








