بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں  انگلینڈ کو 106رنز سے ہرادیا

 

دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو106رنز سے ہرا کر5میچوں کی سیریز 1-1سےبرابرکردی۔
ویشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔زیک کراؤلی 73 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ بین فوکس اور ٹام ہارٹلے نے 36، 36 بنائے۔بھارت کے جسپریت بمرا اور روی چندرن ایشون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 396 اور دوسری میں 255 رنز بنائے تھے۔جسپریت بمرا کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔