پاکستان مسلم لیگ ن کے مقبول ترین کارکن اختر لاوا نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں مشہور سوشل میڈیا شخصیت اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور دا پاوا اختر لاوا" کا تحریک انصاف اور میرے والد کی حمایت کا اعلان۔ نفرت لیگ کو الوداع کر دیا۔ https://t.co/0mvBrNkoLi
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 5, 2024
مقامی سیاسی جلسے میں اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو انتخابی مہم خطاب کر رہے ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لاہور دا پاوا اختر لاوا“ کا تحریک انصاف اور میرے والد کی حمایت کا اعلان، نفرت لیگ کو الوداع کر دیا۔
دوسری جانب اختر لاوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے (میاں اظہر) نے بہت اچھے کام کیے ہیں، انہیں ووٹ دیں، میں دوغلا نہیں ہوں، انہیں ووٹ دیں اور ساتھ ہی اپنا روایتی نعرہ لاہور دا پاوا اختر لاوا بھی لگا گئے۔








