اسلام آباد: عام انتخابات میں خواتین کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو کل بروز بدھ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی پانچ فیصد کوٹہ سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے۔
نعیم احمد مرزا کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کردیے۔








