اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے،کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرے گی،ن لیگ کی 80 سے 100 کے درمیان نشستیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ آزادارکان ہی اس بار کنگ میکر ہوں گے، اکثریت بنانے کے لیے آزاد ہی کردار ادا کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ پی پی 50 سے 70 نشستیں جیتے گی ،استحکام پاکستان پارٹی 3 سے 5 نشستیں ،جے یو آئی یف 9 سے 12، ایم کیوایم 8 سے 13 نشستیں جیتے گی جب کہ35 سے 45 آزادارکان کامیاب ہوں گے۔








