بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کے کارکن ووٹ چوری روکنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پر پہرے دیں گے، نیئر بخاری

 

اسلام آباد:  سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کون ہوگا فیصلہ 8 فروری کو عوام کریں گے۔

سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بعض تجزیہ نگار اپنی خواہش کو گھوڑا بناکر سواری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چمک کی بنیاد پر سارے تجزیئے ہوا میں تحلیل ہو جائیں گے، ہمارے پولنگ ایجنٹ ووٹر بک نمبر اور سیریل نمبر نوٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹ نتائج کی اصل کاپی لیکر پولنگ سٹیشن سے باہر آئیں گے، پیپلزپارٹی کے کارکن پولنگ سٹیشنز پر پہرے دیں گے تاکہ ووٹ چوری کی واردات نہ ہو۔