راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے دی ۔
جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی اور شاہ محمود قریشی نے بھی پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دی ۔
ان کے علاوہ 18 قیدیوں نے بھی پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
ووٹ کاسٹ کرنےکے لیے تاحال پوسٹل بیلٹ پیپر قیدیوں کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔








