بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی جیت کے بعدپاکستان ترقی کریگا،سلمان شہباز

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما سلمان شہبازنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جیت کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کریگا۔
سلمان شہباز کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان کے لیے بہتری ہوگی۔ امید ہے الیکشن کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرےگا۔ 2024 کے الیکشن پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائٹ ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر معاشی مسائل کو حل کریں ۔سیاسی اور قومی سلامتی کے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا ۔مل بیٹھ کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا ۔سیاسی استحکام جب تک نہیں ہوگا تب تک معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔