بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شائقین کرکٹ کے سوالات کا جواب کیوں دیا؟ بورڈ نے پلیئرز کو نوٹس بھیج دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر میزبانی کرنے اور شائقین کرکٹ کے سوالات کے جوابات دینے پر نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر (ایکس) پر اسپیس شینز میں حصہ لینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے نوٹس ارسال کردیا ہے، جبکہ اس حوالے سے پالیسی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بورڈ کو خدشہ ہے کہ پلئیرز سیشنز کے دوران کسی تنازع کا شکار نہ ہوں، اس لیے کھلاڑیوں کے ایجنٹس اور مسائل پر بات کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کو اس معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم نے ٹوئٹر اسپیس میں شرکت کی تھی جس میں شائقین کرکٹ سوالات کے جوابات بھی دیئے تھے۔

بابراعظم سے اسپیس کے دوران ساتھی کرکٹر محمد رضوان نے شادی سے متعلق سوال کیا تھا، جس کا جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جبکہ شاہین نے بھی سابق کرکٹر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق سوال بھی میڈیا کی زینت بناتھا۔