بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت حسین بھی باقاعدہ طور پر ٹویٹر استعمال کرنے والوں میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین بھی باقاعدہ طور پر ٹویٹر استعمال کرنے والوں میں شامل ہوگئے ۔ہفتہ کے روز کی گئی اپنی پہلی ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ آج سے پہلے میں اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا، سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں بذات خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں،یہ میرا واحد اور ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ جو بھی اکاؤنٹس ہیں میرا یا میرے خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے باقاعدہ طور پر ٹویٹر پر شمولیت اختیار کرلی