بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ 9مئی،اعظم سواتی،میاں اسلم اقبال اور مراد سعید سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے میاں اسلم اقبال، مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 11 ملزمان کو اشتہاری قراردے دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید سمیت 9 ملزموں کی جائیدادوں کوقرق کرنے کا حکم دیدیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پرسماعت کی۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں اور اشتہاری ہوچکے ہیں۔ عدالت 9 روپوش ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے۔
ملزمان میں میاں اسلم اقبال ،مرادسعید ، حامد رضا ،اعظم خان ،حافظ فرحت ،اعظم خان، امتیاز احمد سمیت دیگرشامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس کےباہر سرکاری گاڑیوں کو جلانے مقدمہ درج کررکھا ہے۔