راولپنڈی(نیوزڈیسک)ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات جس میں دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ








