لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف بیان میں کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر استعفیٰ مسترد کیا۔ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق پر اعتماد کا اظہار کیا۔
واضح رہے چند روزپہلے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں مطلوب کامیابی نہ ملنے پر امارات سے استعفیٰ دیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اپنے استعفیٰ میں کارکنان کی محنت کو قابل تحسین قرار دیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد








