بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا سخت نوٹس، تحقیقات کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے الزامات کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔