بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمشنر راولپنڈی کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، ڈاکٹر طیبہ خان

اسلام آباد( ممتاز نیوز)پبلک ڈیمانڈ پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر طیبہ خان نے ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی کی حالیہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق پریس کانفرنس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اندرونی یا بیرونی عناصر کے ذریعے پاکستان میں خانہ جنگی کرانے یا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دینا چاہتی۔بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ساکھ کو مجروح کرنے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازشوں کا حصہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر طیبہ خان نے کہا کہ کہ کمشنر راولپنڈی کو آٹھ فروری کے 09 دن بعد دھاندلی کا خیال یا ہوش کیسے آیا کیا ذمہ دار عہدے پر براجمان افسر نے دھاندلی سے متعلق دباوء یا لالچ بارے اعلی حکام یا کسی مناسب فورم پر شکایت کیوں نہیں کی۔خود کشی کی کوشش کرنے والا دماغی مریض یا سائیکو شخص کمشنر راولپنڈی کی سیٹ پر کیسے براجمان رہا اگر یہ بات مان بھی لی جائے کہ پنڈی ڈویژن کا انتظامی انچارج کمشنر ہی ہوتا ہے تا ہم کمشنر کا انتخابی عمل میں کوئی رول نہیں تھا پھر خود کو جعلسازی کرنے یا ٹھپے لگا کر کسی کو ہرانے یا کسی کو جتوانے کا مرتکب اعتراف جرم کیسے۔کیوں اور کس کے ایماء پر کررہا ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ کہ اس کی بیوی پی ٹی ائی کی عہدے دار رہ چکی ہےاور اس کی بہو برٹش نیشنلٹی ہولڈر تحریک انصاف کے لندن کے مظاہروں میں شرکت کرتی رہی ہے اور پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والا ایم این اے احمد چٹھہ اس کا کزن ہے جس پر راولپنڈی شہر میں چار ارب روپے کے ترقیاتی کاموں رنگ روڈ۔جنرل بس سٹینڈ ددھوچہ ڈیم اور ھولی فیملی ہسپتال کی تعمیر سمیت مختلف پراجیکٹس میں ریکارڈ کرپشن کرنے اور چند ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شیئر ہولڈرز ہونے کے الزامات بھی ہیں۔
ڈاکٹر طیبہ خان نے کہا کہ اگر کمشنر راولپنڈی پر دھاندلی کے لیے کوئی دباؤ تھا تو وہ انہوں نے کیوں قبول کیا اور اگر پہلا دباؤ قبول کر لیا تو پھر دوسری بار سوشل میڈیا یا اوورسیز پاکستانیوں کا دباؤ بھی قبول کرنے کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگوں پر تنقید بھی کر رہے ہیں کہ کچھ سیاسی لوگ شیروانیاں سلوا کر منسٹر بننے کے لیے پھر رہے ہیں جس سے جانبدار ہونے کا تاثر ملتا ہے۔
ڈاکٹر طیبہ خان نے عدالت عظمی اور نگران حکومت سے اپیل کی کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور لیاقت علی چٹھہ کوپیش ہوکرکمیشن میں ٹھوس ثبوت پیش کرنے چاہئیں وگرنہ جھوٹے الزامات لگانے والوں اور پس پردہ چہروں کو بے نقاب کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔