بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید سپاہی شاہ زیب اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید سپاہی شاہ زیب اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپاہی شاہ زیب اسلم نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے یہ آپریشن ہمارے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتا ہے۔