پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں۔
اس میں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔









