لاہور : مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حامد میر نے جھوٹ بولا ہے انہوں نے ہمیں مسنگ پرسن والی کوئی لسٹ نہیں دی۔
نجی ٹی وی انٹرویو میں رانا ثناء اللہ چیلنج کیا کہ حامد میر نے اگر مسنگ پرسن والی کوئی لسٹ دی ہوتو سیاست چھوڑ دوں گا ۔حامد میر کی وجہ سے ہماری حکومت ختم ہوئی ۔عمران خان فتنہ ہے سیاسی طور پر اسے کچلنا ہو گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے میراثی کہلانے والے سینئر تجزیہ کار بن کر ٹی وی پر بٹھا دیے گئے ہیں ۔نئی حکومت میں بھی عوام کو مشکل فیصلے برداشت کرنا ہوں گے۔








