بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب اسلم کوسپردخاک کردیاگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)17 فروری 2024ء کو خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب اسلم (عمر 29 سال، ساکن، ضلع ہری پور) کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

یہ قربانیاں پرعزم اور مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں