بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی ایک ایک مزید نشست مل گئی  

لاہور: مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی ایک ایک مزید نشست مل گئی ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے منتخب رکن کاشف نویدپنسوتہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑاورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔شہبازشریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باددی۔ محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے قائد محمد نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسائل کا حل ہے،عوام اور سپورٹرز کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ آپ کا جذبہ لائق تعریف ہے، عوام اور آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کی اجتماعی سوچ درکار ہے، شہبازشریف نے کہاکہ تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہوکر پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے۔