بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کو دوران قید زہر آلود کھانا دیا جا رہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کاالزام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران قید زہر آلود کھانا دیا جا رہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے دورانِ قید بشریٰ بی بی کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی زہریلے کھانے کے باعث گزشتہ چھ روز سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، طبی معائنے کی اجازت نہ دے کر ان کی زندگی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا جارہا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے لکھا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ دار جیل حکام اور نگران حکومت ہو گی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات کے تحت بشریٰ بی بی کا فیملی معالج سے طبی معائنہ کروایا جائے۔