بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں فوری رہائش گاہیں مانگ لیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیں۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کیلئے اراکین نے رابطے شروع کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نومنتخب اراکین، قومی اسمبلی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطے کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اراکین دوبارہ منتخب ہوئے انہیں پرانی رہائش گاہیں ہی دوبارہ الاٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کے نومنتخب اراکین کے لئے فوری رہائش گاہیں مانگ لی ہیں۔

اس بارے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ طے شدہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔