اسلام آباد(اصغر چودھری ) انچارج سینٹرل الیکشن سیل پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہاہےکہ ہمیں کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا،میں نے چیف الیکشن کمشنر کو موبائل فون پر اپنا پیغام بھیجا،کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے جہاں ریٹرننگ افسران کے دفاتر پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہیں،کراچی میں غیر معمولی دھاندلی اور اونچ نیچ کے ہتھکنڈے دیکھے ہیں،زیادہ تر ثبوت پولنگ کے وقت اور بعد میں کراچی میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے گھنٹوں تک سامنے نہیں آسکے،ہمارے امیدواروں کے پاس ان کے خلاف ہونے والی دھاندلی کے چونکا دینے والے ثبوت ہیں،نتائج کے اعلان میں تاخیر ہمارے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کرتی ہے،انتخابی نتائج کا فوری اعلان کیاجائے۔ تاخیر قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سے کہیں زیادہ ہے۔
انتخابات: کراچی میں دھاندلی کے چونکا دینے والے ثبوت موجودہیں،پیپلزپارٹی کادعویٰ








