بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعد رفیق اور حنیف عباسی سے پی ٹی آئی خواتین کا آمنا سامنا

 

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کا خواتین کچھ خواتین سے آمنا سامنا ہوا ہے جس میں کافی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنما حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ دو خواتین کا جھگڑا ہوا۔

خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدکلامی کی گئی۔

حنیف عباسی نے موبائل میں ویڈیو بنانی شروع کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا گیا۔

پولیس نے بھی دونوں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لیگی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔