بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

44 فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان، نیاسروے جاری

 

سروے رپورٹ کے مطابق 44 فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں۔

اس بات کا انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارےگیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نے نیاسروے جاری کردیا ۔

سروے میں 44 فیصد پاکستانیوں نےکہا کہ وہ اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں، 10 سال پہلے کے مقابلے میں وہ مالی طور پر مزیدکمزور ہوئے ہیں۔

35 فیصد پاکستانیوں کی رائے اس کے برعکس رہی، ان کا کہنا تھا کہ وہ مالی طور پر زیادہ مضبوط اور خوشحال ہوئے ہیں۔

سروےمیں 16فیصد نے 10 سال پہلے کے مقابلے میں کوئی فرق نہ آنےکا بتایا اور رائے دی کہ جیسی مالی حالت پہلے تھی اب بھی ویسی ہی ہے۔