لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان آج مشاورتی اجلاس ہوا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لئے ایک بزرگ اور قابل احترام شخصیت ہیں ،دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون اور باہمی احترام کا تعلق استوار ہے ،میڈیا سے درخواست ہے کہ اجلاسوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کرے ،اعلامیہ کے مطابق شرکا نے خاص طور پر صوبہ بلوچستان کو درپیش چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ میں ایک مضبوط جمہوری حکومت کو وقت کی ضرورت قرار دیا ، اجلاس نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے ،اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے ن لیگ اور جے یو آئی(ف) سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی








