اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 27 اور غیر مسلموں کے لیے مختص نشستوں پر 8 نوٹیفکیشن جاری کیے۔
اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 32 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو تین، مسلم لیگ (ق) کو دو اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک نشست دی گئی ہے۔








