بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، مفتاح

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ اس قسم کی باتیں پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔
وی نیوز کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا نے ماضی میں آئی ایم ایف کو خطوط لکھے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیاستدانوں کی اندرونی لڑائی جو بھی ہو اس کو بیرونی دنیا میں لے کر نہیں جانا چاہیے، یہ غیرمناسب عمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ہمیشہ حکومت کے ساتھ ڈیل کرتا ہے، وہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھی ڈیل کر رہا ہے جہاں حال ہی میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ آنے والی حکومت کو 2 بڑے سنجیدہ چیلنجز درپیش ہوں گے، جس میں آئی ایم ایف سے ڈیل اور مہنگائی میں کمی ہے۔