بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل کے 8 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 139 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنر جیسن روئے 37 رنز جبکہ شرفین روتھر فورڈ 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، محمد عامر نے 11 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے ییٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے جس میں آغا سلمان 33 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کولن منرو 20 ، ایلیکس ہیلز 21 ، جورڈن 19 ، فہیم اشرف 20 اور عماد وسیم 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عماد وسیم اور ابرااحمد نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ اکیل حسین 2 اور محمد حسنین ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔