اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور باہر سے فنڈز لینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے، پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں دور ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ زراعت اور کسانوں کی آمدنی میں پچھلی دو سالوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی حکومت نے کسانوں کو ان کا حق دلوایا اور سازگار پالیسیوں کے سبب کسانوں نے بھی زبردست کاشت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار پچھلے سال سے 18.6 فیصد زیادہ ہوئی ہے، گنے کی پیداوار گزشتہ سال سے 6 فیصد زیادہ اور پاکستان کی تاریخ کی ریکارڈ فصل پیدا ہوئی ہے، اسی طرح چاول کی فصل 90 لاکھ ٹن سے زائد ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 10.7 فیصد زیادہ ہے۔
قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ مکئی اور آلو کی فصل میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اس وقت میں جب ساری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے پاکستان میں عمران خان کی کسان دوست پالیسیوں کی سبب پاکستان کی چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں عمران خان نے دنیا میں بڑھتی مہنگائی سے پاکستان کو بچانے کے لیے بہت کام کیا، لیکن یہ اہل ترین لوگ جو کہتے تھے عمران خان کی ٹیم نااہل ہے انہوں نے کیا گیا۔
پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات مہینوں نہیں صرف ہفتوں دور ہیں، اسد عمر








