بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ نامزد، اویس شاہ سپیکر،انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ہوںگے

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا  ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیراعلٰی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ کہ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے، اویس شاہ سپیکر سندھ اسمبلی اور انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ سے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین کل حلف اٹھائیں گے۔ سادہ اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی 114 ارکان کے ساتھ سندھ میں حکومت بنائے گی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل   پارٹی رہنماؤں اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ اسمبلی کی 164 نشستوں میں سے 114 پی پی کے حصے میں آئی ہیں۔ جو سندھ میں حکومت سازی کے لیے کافی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سادہ اکثریت میں کامیابی کے بعد اب اگلا مرحلہ پارٹی سے صوبے کے سربراہ کا انتخاب کرنا ہے۔